پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کیلئے اے اے یو ڈبلیو انٹرنیشنل فیلوشپ کا اعلان

منگل 9 ستمبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے لئے معروف تنظیم امریکن ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ویمن (اے اے یو ڈبلیو)نے 2026 کے لئے انٹرنیشنل فیلوشپ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیلوشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو 50 ہزار امریکی ڈالر کی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ فیلوشپ دنیا بھر کی خواتین کے لئے کھلی ہے اور اس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ان کی مدد کرنا ہے۔ فیلوشپ حاصل کرنے والی خواتین امریکہ میں ماسٹرز، ڈاکٹریٹ یا پوسٹ ڈاکٹریٹ کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔