بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے سابق وزیراعلی ممتاز بھٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے تعزیت

بدھ 10 ستمبر 2025 17:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سابق وزیراعلی ممتاز بھٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوبلاول بھٹو زرداری رتو ڈیرو کے گائوں میرپور بھٹومیں واقع ڈھیسر ہائوس پہنچے ، جہاں انہوں نے سابق وزیراعلی ممتاز بھٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے تعزیت کی ۔انہوں نے ممتاز بھٹو کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اعجاز جاکھرانی، آغاسراج درانی، جمیل سومرو، سہیل انور سیال، جام خان شورو، عبدالفتح بھٹو، اے ڈی بھٹو اور انور لہر بھی تھے