بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کا کراچی میں شاندار استقبال ہوگا، فاطمہ مجید

بدھ 10 ستمبر 2025 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے دوران 53ماہی گیروں سمیت 67پاکستانیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا کردیا گیا،رہائی پانے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ خوشی سے نہال،فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجیداور وائس چیئرمین سلیم دیدک اور ڈائریکٹرزنے رہائی پانے والے ماہی گیروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی۔

اورایف سی ایس کے افسران کو ان کے لاہور سے کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کی تیاریوں کی ہدایت جاری کی۔بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیروں کا تعلق کراچی اور ساحلی پٹی کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔اس موقع پر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجیدکا کہنا تھا۔کہ حکومت پاکستان بھارتی قید میں دیگر تمام پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کے لئے کوششیں تیز کرے۔

(جاری ہے)

فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجیدنے کہا کہ ہمارے ماہی گیر اپنے بچوں کی روٹی روزی کے لئے سمندر میں روز گار کمانے کے لئے جاتے ہیں۔مگر سرکریک کے علاقے میں سرحدی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی فورسیز انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں قید کردیتی ہے۔یہ ظلم کی انتہا ہے۔فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجیدنے کہا کہ سمندر میں کوئی دیوار نہیں کہ بے چارے ماہی گیر وں کو معلوم ہو سکے۔

کہ اس سے آگے نہیں جانا۔روٹی روزی کمانے والا ماہی گیر جب گرفتار کرلیا جاتا ہے تو پیچھے اس کے اہل خانہ سفر کرتے ہیں۔فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجیدنے کہا کہ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی کفالت کرتی ہے۔اور رہائی کے بعد کراچی پہنچے پر انہیں نقد امدادی رقم و ان کا شاندار استقبال بھی کرتی ہے۔