Live Updates

انڈین ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال بارے معلومات فراہم کردیں، ترجمان پی ڈی ایم اے

بدھ 10 ستمبر 2025 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،پاکستان کو انڈین ہائی کمیشن نے سیلابی صورتحال بارے معلومات فراہم کردیں،دریائے ستلج میں ہریکے ڈاون سٹریم اور فیروز پور ڈاون سٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ستلج گنڈا سنگھ والا میں اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہائو2 لاکھ30 ہزار کیوسک ہے۔سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہائو1 لاکھ37 ہزار کیوسک ہے۔ انہوں نے کہا کہ و زیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر سول انتظامیہ،پاک فوج سمیت دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات