صارفین ’’اپنا میٹر۔اپنی ریڈنگ‘‘ موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے بروقت اور درست بلنگ کیلئے اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھائیں، کیسکو

بدھ 10 ستمبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کےاحکامات کی روشنی میں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کی جانب سے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے ایک جدید موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے اب تمام صارفین بجلی کے استعمال شدہ یونٹس کی ازخود ریڈنگ لے کر براہ راست بلنگ کیلئے بھیج سکتے ہیں۔

اس موبائل ایپلی کیشن کے استعمال سے نہ صرف بلنگ کے عمل کو شفاف بناناممکن ہوگیاہے بلکہ صارفین کو اندازے سے لگائے گئے غلط میٹر ریڈنگ اور اضافی بلوں کی شکایات سے بھی نجات دلانے میں معاون ثابت ہوسکے گا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے تمام صارفین کیلئے بھی یہ موبائل ایپ پاور سمارٹ (Power Smart)کے نام سے گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے جس کا استعمال بھی نہایت آسان ہے۔

(جاری ہے)

کیسکو صارفین اپنےموبائل میں پاور سمارٹ (Power Smart)ایپ ڈاون لوڈ کرکے سب سے پہلےاپنااکاؤنٹ بنائیں۔ صارف اپنااکاونٹ رجسٹر کرنے کے بعد ہر ماہ کی مقررہتاریخوں میں اپنے میٹر کی درست ریڈنگ کی تصویر اپ لوڈکرکے کیسکوکو بھیج دیں جس سے صارف کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ہی بجلی بل موصول ہوجائےگا۔کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آج ہی ’’اپنا میٹر۔اپنی ریڈنگ‘‘موبائل ایپ ڈاون لوڈکرکے بروقت اور درست بلنگ کیلئے اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔