
فرانس میں مساجد کے باہر خنزیروں کے درجن بھر سر پھینک دیے گئے
پولیس نے مزید مساجد کے باہر بھی مکروہ فعل کے ارتکاب کا خدشہ ظاہر کردیا
بدھ 10 ستمبر 2025 20:16
(جاری ہے)
لوراں نونیز کے مطابق پولیس نے نسلی یا مذہبی امتیاز پر مبنی نفرت انگیزی کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان واقعات کو قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔
اسلام میں سور کا گوشت حرام ہے، پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ان میں سے کئی سروں پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا خاندانی نام نیلے رنگ کی سیاہی سے لکھا گیا تھا۔لوراں نونیز نے کہا کہ اس واقعے کے ممکنہ تعلقات ماضی کے ان واقعات سے بھی ہو سکتے ہیں جن کا ربط غیر ملکی مداخلت سے جوڑا گیا تھا، تاہم انہوں نے انتہائی احتیاط برتنے پر زور دیا، جون کے آغاز میں تین سرب شہریوں پر یہودی مقامات کی توڑ پھوڑ کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے بارے میں تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ اس کے پیچھے روس کا ہاتھ تھا۔یورپی یونین میں سب سے بڑی مسلم آبادی اور اسرائیل و امریکا کے بعد سب سے بڑی یہودی آبادی فرانس میں آباد ہے، یورپی یونین کی ایجنسی برائے بنیادی حقوق کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے کئی یورپی ممالک میں ’اسلام دشمنی‘ اور یہود مخالف رجحانات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق جنوری سے مئی 2025 کے درمیان ملک میں اسلام مخالف واقعات میں 75 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ افراد پر حملوں کی شرح 3 گنا بڑھ گئی۔پیرس میں مساجد کے باہر پیش آنے والے واقعات پر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے فوری مذمت کی۔ ایوانِ صدر کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دارالحکومت میں مسلم کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اپنی ’یکجہتی‘ کا اظہار کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ
-
ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
دوحہ حملے کے جواز میں اسامہ بن لادن کا حوالہ دینا مضحکہ خیز ہے، پاکستان
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
-
نیتن یاہو کا مغربی کنارہ تقسیم کرنے والے ای ون منصوبے سمیت بستیوں کی توسیع کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی سزا کو مایوس کن قرار دیدیا
-
سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر حملوں کی مذمت
-
اسرائیل نے ہمارے ملک کی حدود پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے، وزیراعظم قطر
-
نیپال میں پرتشدد مظاہروں میں اموات 51 ہوگئیں
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
-
روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کریں گے ، امریکہ
-
نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دینے کے دعوے کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.