یونان ، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزدسفراء نے صدر آصف علی زرداری کو اسناد پیش کیں

بدھ 10 ستمبر 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)یونان ، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزدسفراء نے صدر آصف علی زرداری کو اسناد پیش کیں۔ بدھ کو ایوان صدر میں اسنادِ سفارت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے سفراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صدر مملکت نے کہا کہ نئے سفراء کی آمد پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرے گی۔ایوان صدر میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سفراء کو گارڈ آف آنر پیش کیا