پاکستان کا نیپال میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 11 ستمبر 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان نے نیپال میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نیپال میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نیپالی عوام کا حوصلہ ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کرے گا جو ہم آہنگی اور نئی امیدوں کا مرکز ہوگا۔