سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کا وفد کے ہمراہ افغان سفارت خانے کا دورہ

ًکنڑ ولایت حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی وہ مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 11 ستمبر 2025 04:55

) اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے اعلی سطح وفد کے ہمراہ دورہ کیا، جہاں انھوں نے افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر مرکزی قائدین نے کنڑ ولایت حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی وہ مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،ملاقات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی،اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان آخونزادہ حسین یوسفزئی اور ریاض خان جدون بھی موجود تھے۔ اعجاز خان