عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پورے دین اسلام کے تحفظ کی بنیاد ہے، مرتضیٰ قادری

جمعرات 11 ستمبر 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان سنی تحریک پنجاب کے رہنما مرتضیٰ قادری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پورے دین اسلام کے تحفظ کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفٰے ﷺ ہمارے آخری نبی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمام انبیا کا سردار بنا کر بھیجا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمیں جان سے بھی پیارا ہے اور اس عقیدے کے تحفظ کے لئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔