Live Updates

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں میجر جنرل عمران خان بابر کا الوداعی دورہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) میجر جنرل عمران خان بابر نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا الوداعی دورہ کیا۔ منتظمین یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی آف سیالکوٹ کو میجر جنرل عمران خان بابر کے الوداعی دورے پر میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔اپنے اس الوداعی دورے کے دوران میجر جنرل عمران خان بابر نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیصل منظور اور وائس چانسلر پروفیسر (میرٹوریئس) ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سے ملاقات کی اور انہوں نے سیالکوٹ میں اپنے دور میں ان کی حمایت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران میجر جنرل عمران خان بابر نے ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور اس کے چیلنجز پر قابو پانے کی اجتماعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور پاک فوج کے آپریشنز کو دہرایا جس میں سیالکوٹ کے علاقے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین فیصل منظور اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا اس نازک وقت میں مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس طرح کے مزید تعاون کی امید کا بھی اظہار کیا۔

یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیملی نے ان کی موجودگی کو گرمجوشی سے سراہا اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ میجر جنرل عمران خان بابر کی پوسٹنگ ہو گئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات