Live Updates

سیلاب متاٹرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صوبائی وزیرسہیل شوکت بٹ

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:35

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر نے مقامی شادی ہال میں سیلاب متاثرین میں راشن ، نقد رقم سمیت دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔ صوبائی وزیرسہیل شوکت بٹ نے سیلاب متاثرین میں 5 سو راشن بیگز تقسیم کیے، جن میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، سرف، صابن، سوئیاں ،دودھ ، نمک ، سرخ مرچ و دیگر اشیائےضروریہ شامل ہیں ۔

صوبائی وزیر نے ریسکیو ، میڈیکل ، لائیو سٹاک و دیگر محکموں کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپس میں امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔ رکن صوبائی اسمبلی رانا طاہر اقبال ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنر شرقپور ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر و دیگر ضلعی افسران اور سیلاب متاثرین بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر و دیگر ضلعی افسران نے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر صوبائی وزیر کو بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین تک کھانا، صاف پانی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ضلعی افسران کی بریفنگ سیلاب متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔سہیل شوکت بٹ نے ضلعی افسران اور محکموں کو بہترین امدادی کارروائیوں پر شاباش دی ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب دن رات کوشاں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مثالی قیادت سے سیلاب کے نقصانات میں کمی ہوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انتظامیہ و پولیس کے بروقت انتظامات کی بدولت بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات