
مالی سال 25-2024 میں کل پی ایس ڈی پی فنڈز کا ریکارڈ98.46 فیصد حصہ استعمال
جمعرات 11 ستمبر 2025 15:54
(جاری ہے)
کارپوریٹ شعبے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (161.2 ارب روپے) اور پاور ڈویژن (97.8 ارب روپے) کو سب سے زیادہ فنڈز دیئے گئے۔اخراجات کے رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ شعبوں نے نہ صرف اپنی مختص شدہ رقم خرچ کی بلکہ بعض معاملات میں اپنے الاٹمنٹ سے تجاوز بھی کیا۔
مثال کے طور پر پانی کے وسائل ڈویژن نے 194.6 ارب روپے کی مختص رقم کے مقابلے میں 215.1 ارب روپے خرچ کئے جبکہ پاور ڈویژن نے 97.8 ارب روپے کے بجائے 120.9 ارب روپے استعمال کئے۔ اسی طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 161.2 ارب روپے کے مقابلے میں 148 ارب روپے جذب کئے جو انفراسٹرکچر منصوبوں کی مؤثر عملدرآمد کی عکاسی کرتا ہے۔اجازت اور اخراجات کے درمیان 17 ارب روپے سے کم کا فرق اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ 98.46 فیصد منظور شدہ فنڈز استعمال کئے گئے۔ یہ کارکردگی پی ایس ڈی پی 26-2025 کے لئے ایک معیار ثابت ہوگی جہاں حکومت کا ہدف صوبوں، خصوصی علاقوں اور وفاقی وزارتوں میں مالیاتی نظم و ضبط اور ترقیاتی ضروریات میں توازن قائم کرنا ہے۔مالی سال 2026 کے جولائی-اگست میں پی ایس ڈی پی کے اخراجات میں 23.3 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے 4.3 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 5.3 ارب روپے تک پہنچ گئے جو ترقیاتی اخراجات کی تیز رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔مالی سال 2026 کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 86 غیر ملکی معاونت یافتہ منصوبے شامل ہیں جن کے لئے 229 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کل پی ایس ڈی پی کا 23 فیصد بنتا ہے۔ترقیاتی حوالے سے منصوبہ بندی کی وزارت نے اگست 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی کے ذریعے پانچ منصوبوں کی منظوری دی جبکہ 9بڑے منصوبے ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کو سفارش کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےتحریک تخفظ حقوق چترال کی وفدکی ملاقات
-
سپریم کورٹ 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر
-
تمام وکلا ء کو 14 ستمبر تک کیوسہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی‘پنجاب بارکونسل
-
اینکر مرید عباس قتل کیس :عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت دیدی
-
عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دگیر کے خلاف فردجرم کی کارروائی موخر کردی
-
الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے وارڈ نمبر 8 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
-
صوبہ کی معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں انتہائی ضروری ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عظمی بخاری
-
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان کے سیلابی علاقوں سے3628 افرادکو ریسکیو کیا گیا،ڈاکٹررضوان نصیر
-
فیصل آباد،منشیات کی تقسیم پر جھگڑے کے دوران مشتعل شخص نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل ، ایک کو زخمی کر دیا
-
مریم اورنگزیب کا جلالپور پیروالہ میں دوسرے روز بھی قیام، سیلاب متاثرین کیلئے بحالی پیکج اور ریسکیو اقدامات کا اعلان
-
میئر کراچی کا شہر میں بارش سے تباہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.