ڈی جی رینجرزسندھ کی مزارقائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمر یزنے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی77ویں برسی کے موقع پر جمعرات کو مزارقائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پرڈی جی رینجرزسندھ اور دیگررینجرز افسران نے قائد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی اور ملک کی سلامتی کے لئے بھی دعا مانگی۔بعدازاں ڈی جی رینجرزسندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔