Live Updates

۱ حضرت محمد ﷺ اس کائنات میں انسانوں کو انسانیت سکھانے اورقیامت تک تمام انسانیت کے لئے خیر بنکر تشریف لائے

۵ جامعہ خیر العلوم وجامع مسجد شہدائے الخیر رجسٹرڈ ممتازآبادملتان سیرت خیرالامم ﷺ کانفرنس سے مقررین کا خطاب

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) جامعہ خیر العلوم وجامع مسجد شہدائے الخیر رجسٹرڈ ممتازآبادملتان سیرت خیرالامم ﷺ کانفرنس زیرسرپرستی صاحبزادہ قاری محمد محبوب الرحمن جالندھری مہتمم جامعہ منعقد ہوئی جسکی پہلی نشست کی صدارت صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاھد ناظم اعلیٰ جامعہ انوارالاسلام رجسٹرڈملتان وصدر پاکستان علمائکونسل ضلع ملتان نے کی صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ اس کائنات میں انسانوں کو انسانیت سکھانے کیلئے اور حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر قیامت تک تمام انسانیت کے لئے خیر بنکر تشریف لائے آپکی آمد سے غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں ایک ایسی نورسحرطلوح ھوئی کہ انسانیت یہ کہنے پر مجبور ھوگئی کہ آج بے سہاروں کو سہارامل گیا غریبوں اور یتیموں کواک رہبرورہنما مل گیاآقائے دو جہاں کی آمد سے پوری کائنات میں رحمت ہی رحمت ھوگئی کانفرنس میں پاکستان علمائکونسل ضلع ملتان کے سرپرست مولانا محمدیعقوب شیخ،پروفیسر عبدالماجد وٹو،ضلعی جنرل سیکرٹری رانامحمد صفدر، نائب سرپرست مولانا عبدالرحیم قریشی، قاری عبدالرشید،حافظ محمد شان کی شرکت دوسری نشست کی صدارت مولانا سلطان محمود ضیائنے کی اور مولانا یحییٰ عباسی مولانا وسیم اسلم، مولانا ابوبکر عثمان،قاری عبدالرحمن ملتانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام نبی رحمت لیکر آئے لیکن آقاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے بنکر آئے کانفرنس کے آخر میں ملک ملت کیلئے سیلاب زدگان کیلئے وطن عزیز پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات