مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، ہم کسی سے کم نہیں ‘ عابد شیرعلی

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:52

مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، ہم کسی سے کم نہیں ‘ عابد شیرعلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ خود کو مسلم ممالک کی حفاظت کیلئے پیش کیا ہے، ہم کسی سے کم نہیں ہیںلیکن اتحاد نہیں ہے، یکے بعد دیگرے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے حماس کا نام لے کر اسرائیل کو غزہ پر حملے کا موقع دیا، یورپی یونین اپنے دفاع میں اکٹھے ہو کر اپنا دفاع کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ متحد ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کو کڑے حالات میں اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے ، پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔