مرحومہ کلثوم نواز ایک نڈر، باوقار اور باعزم خاتون تھیں ، فریدہ بلوچ

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ )ن)وزیرِاعظم یوتھ کوآرڈینیٹر ضلع استہ محمد، بلوچستان فریدہ قاسم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں محترمہ کلثوم نواز شریف (مرحومہ)کی ساتویں برسی کے موقع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز ایک نڈر، باوقار اور باعزم خاتون تھیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں جمہوریت کی حفاظت کی اور اپنے کردار سے نئی نسل کے لیے مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

نیڈم فریدہ بلوچ نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔انہوں نے مسلم لیگ کو اجاگرکرنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا