یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام پراجیکٹ پلاننگ ،مینجمنٹ کے موضوع پر خصوصی سیشن کا انعقاد

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں پروجیکٹ پلاننگ اور مینجمنٹ کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن منعقد ہوا، جسکی صدارت شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد یاسین نے کی۔ سیشن میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کی مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحت امتیاز تھیں جنہوں نے ویڈیولنک کے ذریعے طلبہ سے اظہارخیال کیا۔

ڈاکٹرفرحت امتیاز ایک معروف ماہرعمرانیات اور کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، (SZABIST) اور جامعہ کراچی میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔سیشن کے دوران ڈاکٹر فرحت امتیاز نے پروجیکٹ پلاننگ اور مینجمنٹ کا جامع جائزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منصوبوں کی موثراوربروقت تکمیل کے لیے عملی طریقہ کار اپنانے کی اہمیت کواجاگرکیا۔

ان کا کہنا تھاکہ سماجی علوم اور ترقیاتی منصوبوں کونتیجہ خیزاورفائدہ مند بنانے کے لیے مربوط اور منظم منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر محمد یاسین نے ڈاکٹر فرحت امتیاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لئے پروجیکٹ پلاننگ اور مینجمنٹ کی اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ان مہارتوں کو اپنانے کے لئے خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ خودکوجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرسکیں اور مستقبل میں عملی میدان میں موثر کردار ادا کر سکیں۔