Live Updates

سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں، امریکی ناظم الامور

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سیلاب زدگان کے نام ویڈیو پیغام میں کہاکہ امریکی محکمہ خارجہ پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کر رہا ہے،یہ گزشتہ ہفتے امریکی فوج کی جانب سے فراہم کردہ سامان کے علاوہ ہے۔امدادی سامان میں خوراک، پناہ گاہیں اور زندگی بچانے والی ادویات شامل ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات