mگورنر پنجاب سے خواتین بیس بال کوچ مناہل احمد کی ملاقات

&گورنر سردار سلیم حیدر نے مناہل احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام دیا - خواتین ہر شعبے میں مردوں کے برابر اپنی صلاحیتیں منوا رہی ہیں،گورنر سردار سلیم حیدر

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:05

{ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے پاکستان کی پہلی خواتین بیس بال کوچ مناہل احمد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے مناہل احمد کیلئے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ خواتین بیس بال کوچ مقرر کرنا ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مناہل احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام بھی دیا۔دوسری جانب اندھی گولی لگنے سے ایک کم سن بچی زخمی ہوگئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہی