Live Updates

وفاقی حکومت متاثرین کو نظرانداز کر کے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، محمد علی شاہ باچا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج اور زرعی بحالی کے مطالبے پر وزیرِاعظم پاکستان کو لکھے گئے خط کے جواب میں وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے یہ غلط بیانی کی گئی کہ وفاقی حکومت زمینی سطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے،حقیقت یہ ہے کہ تاحال وفاق کی جانب سے کوئی ریلیف متاثرہ عوام تک نہیں پہنچا اور یہ دعویٰ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی واضح کرتی ہے کہ جھوٹے اعلانات اور کھوکھلے دعوئوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا اور نہ ہی ان کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکتا ہے،وفاقی حکومت متاثرین کو نظرانداز کر کے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے ہم دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ فوری طور پر زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے اور سیلاب متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی آواز ہے، ان کے دکھ درد میں شریک ہے اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات