Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔سیلاب متاثرین میں راشن بیگز، جانوروں کیلئے چارہ، خواتین و بچوں کیلئے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے۔انہوں نے نجابت، بدھ سنگھ والا، رنگے والا، صدر، متڑ، خلجی جاگیر، تاتریکے اور دیگر متاثرہ دیہاتوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

اس موقع پر ملک اعجاز احمد خان، ملک تیمور احمد خاں، ملک محمد علی خان اور سردار فاروق اکبر بھی ہمراہ تھے۔سپیکرملک محمد احمد خان نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورمکمل بحالی تک عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پانی کی روک تھام کیلئے مضبوط بند باندھے جائیں گے۔وزیر مملکت ملک رشید احمد خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے۔سیلاب متاثرین کی عزت نفس مجروح کیے بغیر امدادی سامان فراہم کیا جائے گا۔ سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ایک گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیاہے۔ 2600 جانوروں کیلئے 28 ہزار کلو سائیلج، 1700 متاثرین میں راشن بیگز،خواتین اور بچوں میں 500 سوٹ اور 500 جوتوں کے جوڑے تقسیم کیے گئے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں اور وفاقی وزیر مملکت نے واپڈا کے متعلقہ افسران کو تمام متاثرہ دیہاتوں میں کل تک بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات