ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور موثر تکمیل کے لیے منظم اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، ڈاکٹریاسین

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:21

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف تربت یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام پروجیکٹ پلاننگ اور مینجمنٹ کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن منعقد ہوا، جس کی صدارت شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد یاسین نے کی سیشن کی مہمان خصوصی معروف ماہر عمرانیات اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر فرحت امتیاز تھیں، جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکا سے خطاب کیا۔

وہ اس وقت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی (SZABIST) اور جامعہ کراچی میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے تدریسی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ڈاکٹر فرحت امتیاز نے اپنے خطاب میں منصوبہ بندی کے عملی پہلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور موثر تکمیل کے لیے منظم اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ سماجی علوم اور ترقیاتی پروجیکٹس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیشن میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موضوع پر بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اختتامی کلمات میں ڈاکٹر محمد یاسین نے ڈاکٹر فرحت امتیاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے پروجیکٹ پلاننگ اور مینجمنٹ کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ان مہارتوں کو اپنائیں تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر عملی میدان میں موثر کردار ادا کرسکیں۔