/ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی شہید میجر عدنان اسلم کے اہل خانہ سے ملاقات، خراجِ عقیدت اور اظہارِ یکجہتی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:10

،اسلام آباد/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سابق وزیر اعظم انوار الحق کے ہمراہ بنوں حادثے میں شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ شہید میجر عدنان اسلم نے وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کر کے ایک عظیم مثال قائم کی ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ملک کے امن و استحکام کی بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور پوری قوم ان کی لازوال قربانیوں کی معترف اور مقروض ہے شہید میجر عدنان اسلم نے نہ صرف اپنی بہادری بلکہ اپنی زندگی کے مقصد سے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے سپاہی ہر لمحہ وطن پر قربان ہونے کو تیار ہیں وزیراعلی نے شہید کے والد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر سپوت کے عظیم باپ ہیں جن کے صبر اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ شہید کی والدہ ایک عظیم ماں ہیں جنہوں نے وطن کے لیے میجر عدنان اسلم جیسے جانباز کو جنم دیا میجر عدنان کی شہادت کی خواہش ان کی والدہ کے لیے فخر اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ان کا خون وطن کے دفاع، قومی یکجہتی اور امن کا ضامن ہی