نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 14 ستمبر 2025 11:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وفاقی وزیر محمد جنید انور کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور ان کے ساتھی سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔