پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری شنگھائی پہنچ گئیں

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری شنگھائی پہنچ گئیں۔ اُن کے ہمراہ سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

شنگھائی ایئرپورٹ پر خاتونِ اوّل اور بلاول بھٹو زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ شنگھائی کے فارن افیئرز آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔