لله*صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر (مرحوم) کے پوتے،اشفاق ظفر کے فرزند صاحبزادہ شہریار ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

aچناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)سابق قائم مقام صدر، قائم مقام وزیراعظم، سپیکر، سینئر وزیر، قائد حزب اختلاف ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر (مرحوم) کے پوتے،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے فرزند صاحبزادہ شہریار ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں منعقدہ دعوت ولیمہ کی تقریب بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل، ہزاروں افراد کی شرکت،مہمانوں کی روایتی کشمیری کھانوں سے تواضع ،دعوت ولیمہ میں بر طانیہ کے سابق وزیر عطاء الرحمن چشتی، وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی،سردار جاوید ایوب،جاوید اقبال بڈھانوی،سابق امیدواران اسمبلی شوکت جاوید میر،مبشر منیر اعوان،کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان،ایس پی سلیم درانی،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی،وائس چیئرمین چوہدری زاہد فرید،صاحبزادہ اجمل عرفان دانش،صاحبزادہ ارشد گیلانی،ڈائریکٹر جامعہ کشمیر امتیاز اعوان،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فرید خان،سابق ایڈمنسٹریٹر ناصر چک،اسسٹنٹ کمشنر کامران ،نائب تحصیلدار ایاز چغتائی،سابق صدر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد روشن مغل،عبد الوحید کیانی،بشارت مغل ،پروفیسر سید شبیر حسین نقوی،پروفیسر خواجہ فیصل بشیر شال،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا محمد زاہد اعوان،سابق صدور اعجاز احمد میر،محمد اسلم مرزا،محمد عارف کشمیری،ظاہر ہمدانی،جنرل سیکرٹری انصار نقوی،مبارک حسین اعوان،صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس زاہد جاوید عباسی،یوسف ہمدانی ،مسلم لیگی رہنماء مرزا آصف مغل،انجمن تاجران چناری کے جنرل سیکرٹری پروفیسر میر خالد لطیف،سید شفیق کاظمی،ممبران کونسل جہلم ویلی راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ،ساجد ہمدانی،آصف مغل،سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری جاوید حیدر، تیمور بیگ،عامر روشن،گوہر لطیف سلہریا ،ظاہر لطیف سلہریا،راشد مغل،حمزہ میر، راجہ صدام عزیز،طارق منیر مغل ،الطاف کیانی ،سرفراز کیانی ،سیس یاسین شاہ،راجہ بشارت داؤد،راجہ سفیر خان،شاہد خوشحال ترک،چوہدری وحید الحسن،سید مرتضیٰ کاظمی،ساجد ملک،سفیر مغل،چوہدری طارق ساگر،چوہدری اورنگزیب،چوہدری منظور مقدم،راجہ طاہر،چوہدری ماجد مختار،خواجہ زید منظور شال،چوہدری منظور بہلوٹ،چوہدری طارق عالم ، زین گیلانی ایڈووکیٹ،انعام گیلانی ،اظہر شیخ ،شوکت راٹھور ،صاحبزادہ جمال ،راجہ رشید خان ،راجہ نثار خان ،چوہدری نوید علی ،چناری کے تاجرچوہدری منظور ، چوہدری محمد شفیق ،نعیم اسرائیل ،خورشید اعوان ایڈووکیٹ،ایس ڈی او تعمیرات عامہ راجہ مسرور، وکلاء،صحافیوں،تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے صاحبزادہ شہر یار ظفر کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی،اس موقعہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماء صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر اور دلہا شہر یار ظفر نے دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صاحبزادہ شہر یار ظفر کے دعوت ولیمہ کی ایک تقریب جلد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی ،جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔