مولانا اسعد تھانوی و دیگر علماء کرام کی قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

علماء کرام کی امت مسلمہ سے قطر پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف بھرپوراحتجاج کرنے کی پرزور اپیل

اتوار 14 ستمبر 2025 20:30

ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)مولانا اسعد تھانوی و دیگر علماء کرام کی جانب سے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ مذمت، علماء کرام سمیت امت مسلمہ سے قطر پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف بھرپوراحتجاج منانے کی پرزور اپیل ،قطر پر اسرائیلی حملہ کیخلاف مشترکہ اسلامی فوج ضروری ہے، قطر و فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قطر ،ایران ، سعودی عرب اورپاکستان کے اسرائیل مخالف جرات مندانہ موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، علماء کرام کا جاری بیان میں اظہار خیال تفصیلات کے مطابق جامعہ اشرفیہ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان میں جامعہ ہذاہ کے مہتمم و صدر حضرت مولانا ڈاکٹر محمّد اسعد تھانوی،شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالغفار قاسمی، صاحبزادہ انجنئیر محمد فیصل تھانوی،قاری جمیل احمد بندھانی،مفتی محمد صفوان،مفتی محمد یاسین،قاری عقیل احمد بندھانی سمیت علماء مشائخ ، مفتیان، آئمہ مساجد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی کھلی دہشتگردی اور مسلم حکمرانوں کی غیرت ایمانی کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا ہے جاری کردہ اپنے مشترکہ موقف میں مذکورہ علمائ کرام کا کہنا تھا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ کے خلاف مشترکہ اسلامی فوج ضروری ہے،فلسطین پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت اور اشتعال انگیز گریٹر اسرائیل منصوبہ کے خلاف اب عرب ،ایران، پاکستان و دیگر مسلم ممالک کو بھرپور طاقت کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگاملک بھر کے علماء مشائخ و امت مسلمہ قطر و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئیقطر، ایران،سعودی عرب،پاکستان کے اسرائیل مخالف جرات مندانہ موقف کے ساتھ کھڑے ہیں علماء کرام نے مزید کہا کہ ہم برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے قطر و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔