خواتین ہمارے معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

اتوار 14 ستمبر 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری نصف سے زائد آبادی پر مشتمل خواتین ہمارے معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جنکی صلاحیتوں اور شراکت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بااختیار خواتین پہلے ہی زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں لیکن ہم انھیں مزید بااختیار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں. مرد اور عورت دونوں کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہم ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس ہم آہنگی سے نہ صرف خواتین بلکہ پورے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔ ایرانی کلچرل سینٹر کی جانب خواتیں کو بااختیار بنانے کی تقریب لائق تحسین ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک ریپبلک آف ایران کے کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام " وویمن ایمپاورمنٹ ایکسپو 2025 " کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری فیشریز حاجی برکت علی رند، نگران، رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ، سابق وفاقی وزیر رحمت اللہ کاکڑ، نگران ایرانی قونصل جنرل آغا شائقی، ڈائریکٹر جنرل ایرانی کلچرل سینٹر ابوالحسن میری اور ارسلان فیاض سمیت خواتیں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں. جسطرح ایران نے اسرائیل کا جرآت مندانہ مقابلہ کیا، اسی طرح پاکستان نے بھی بھارت کو صرف تین دن کے اندر اپنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

اب اسرائیل اور بھارت دونوں کو کسی بھی مسلمان ملک پر حملہ کرنے سے پہلے ضرور کئی بار سوچیں گے۔ انہوں نے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی یہ تقریب دراصل ایک عادلانہ اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے اہم پہلو کو اجاگر کرتی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی اصطلاح یہاں محض رسمی حقوق دینے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ خواتین کو روایتی احترام دینے سے زیادہ انھیں مساوی انسان کے طور پر تسلیم کرنے کے بارے میں ہے۔

وقت کا تقاضا ہے کہ زندگی کے شعبوں میں خواتین کی نمائندگی اور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ہمیں یقین ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے نہ صرف مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ یہ ہمیں پورے معاشرے کو بااختیار بنانے کے قابل بنائیں گے۔ ہمارا وڑن ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر عورت عزت، احترام اور مساوی حقوق کے ساتھ رہ سکے۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خواتین کی جانب لگانے گیے اسٹالز کا معائنہ کیا، ان کی بنائے گئے ثقافتی پروڈکٹس میں دلچسپی لی اور ان کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا. اختتامی تقریب کے آخر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے منتظمین او مہمانانِ گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیی.