Live Updates

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

مرکزی بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Sajid Ali ساجد علی پیر 15 ستمبر 2025 14:53

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر 2025ء ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کی طرف سے پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی جاری کی گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مہنگائی کا دباؤ بدستور موجود ہے، اس لیے پہلے ہی توقع تھی کہ اس بار بھی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پیر کی صبح ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اوپر گیا، گزشتہ ہفتے کے دوران منافع اور اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں نئی خریداری نے تیزی کو فروغ دیا اور مارکیٹ نے 1 لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد کو دوبارہ عبور کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں مختلف اہم شعبوں میں بھرپور دلچسپی دیکھی گئی جن میں کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی ایس)، بجلی کی پیداواراور ریفائنریز شامل ہیں، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری پیٹرولیم، پاکستان آئل فیلڈز، پی پی ایل، پی ایس او، وافی، ایچ بی ایل، نیشنل بینک اور یو بی ایل سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے اور تیزی کو سہارا دیتے رہے۔                                                                                             
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات