پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو

پیر 15 ستمبر 2025 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج جمہوریت کے تسلسل کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی یومِ جمہوریت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج یومِ جمہوریت پر میں تمام جمہوری شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی جمہوری جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے، صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کے لئے صعوبتیں برداشت کیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج جمہوریت کے تسلسل کی ضمانت ہیں۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی کی علمبردار ہے، جمہوریت ہی وہ راستہ ہے جو پاکستان کو ترقی اور عوام کو حقوق دلا سکتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت رہا ہے، جمہوریت کے تسلسل میں ہی ملک اور قوم کی بقا ء ہے ۔