Live Updates

کراچی،یوسی8بلدیہ ٹائون ضمنی انتخابات،کارنر میٹنگز میں مختلف برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، حمایت کا اعلان

پیر 15 ستمبر 2025 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)یوسی 8بلدیہ ٹائون وائس چیئرمین کے بلدیاتی ضمنی انتخابات پی ٹی آئی کے امیدوار معروف قانوندان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان کی جانب سے انتخابی مہم زور شور سے جاری، یوسی 8 میں مختلف کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ووٹ عمران خان کی امانت ہے جس نے قوم کے خاطر اپنا سب کچھ قربان کیا عوام کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یوسی 8 بلدیہ ٹائون ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی جانب یوسی آٹھ جہانگیر روڈ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا انتخابی جلسے میں پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کے صدر راجہ اظہر، ایم پی اے سربلند خان ، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما داوا خان، انصاف لائرز فورم کراچی کے صدر ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، ، عصمت نیازی، انجنیئر عبدالرحمان، شفیق شاہ، سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انتخابی کارنر جلسے میں پی ٹی آئی کے امیدوار ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا ملک بھر کی طرح یوسی 8 کی عوام بھی عظیم لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ہمارا منشور عوامی خدمت کا ہے جس پر یقین رکھتے ہوئے یوسی 8 بلدیہ ٹائون کی عوام نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے مخالفین کو کسی صورت دھاندلی کرنے نہیں دیں گے جیت حق اور سچ کی ہوگی۔ انہوں ںے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ عوام کی ووٹ سے منتخب ہوکر عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کروں گا۔

انہوں نے کہا میرا انتخانی نشان ٹیبل میز ہے یوسی 8 بلدیہ کی عوام کے گھر گھر جاکر عمران خان کا پیغام پہنچائوں گا۔انہوں نے کہا اس کرپشن زدہ اور ظلم جبر کے نظام کے خاتمے کے لئے ہمارا لیڈر حقیقی آزادی کی جدوجہد کر رہا ہے عوام کے نچلی سطح تک انصافی حکمرانی دلوائیں گے جمہور سے جمہوریت بنتی ہے عوام کے ووٹ کے بغیر بننے والے یا چوری کے مینیڈیٹ سے بننے والی حکومتیں عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔

پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کے صدر راجہ اظہر نے کہا کراچی کو پیپلزپارٹی کی کرپشن نے تباہ کر دیا ہے کراچی کو اس کی آبادی کے مطابق اس کا جائز حق فراہم نہیں کیا جاتا گزشتہ 15 سالوں میں 3360 ارب روپے کراچی کے حق پر پیپلزپارٹی نے ڈاکہ ڈالا ہے۔ عوام کے حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں یوسی 8 بلدیہ ٹائون سمیت کراچی میں ہونے والے تمام بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی اس مرتبہ کراچی کے عوام اپنے ووٹ کی خود رکھوالی کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات