
کسی عوامی نمائندے کو نا اہل کرنا صرف ایک عوامی آواز کو دبانا نہیں عوام کو انکے حق نمائندگی سے محروم کرنا ہے‘ سپیکر کی رولنگ
ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے معطل ہونے والے 26ارکان کی بحالی کے حوالے سے ایوان میں اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا درخواست گزاروں کے اٹھائے گئے مسائل آئینی اور سیاسی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر انحصار کیا درخواست گزار مجاز عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سپیکر سے رجوع کر سکتے ہیں‘اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سپیکر کی رولنگ جاری کی گئی سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے اسمبلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کے ذریعے زرعی انکم ٹیکس کی شرح مقرر کرنے کیخلاف تحریک استحقاق پیش یہ اسمبلی کے استحقاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، کس طرح ممکن ہے کوئی بیوروکریٹ اسمبلی کے ڈیلی گیٹڈ قانون سازی کا حق استعمال کرے‘ سپیکر پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور اس پر فوری رپورٹ منگوا کر ایوان کو آگاہ کریں وگرنہ رولنگ دے کر کمیٹی بنائوں گا‘ ملک محمد احمد خان اراکین نے عالمی یوم جمہوریت کی مناسبت سے اظہار خیال کیا ، امن و امان کی صورتحال پر بھی عام بحث کی گئی ، صحافیوں کا پریس گیلری سے بائیکاٹ
پیر 15 ستمبر 2025 21:40
(جاری ہے)
ایوان میں شہدا ء وزیرستان اوررکن اسمبلی ملک سعید خان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس کے آغاز پر ہی پریس گیلری میں موجود صحافیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کردیاجس پر سپیکر نے رانا ارشد اور امجد علی جاوید کو صحافیوں کے تحفظات سے آگاہی کے لئے بھجوایا ۔ اس دوران سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی بحالی کے بعد اپنا حتمی فیصلہ بھی ایوان میں سنا یا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپنا فیصلہ رولنگ کے ذریعے سنایا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی جاری کی گئی رولنگ کے مطابق کسی عوامی نمائندے کو نا اہل کرنا صرف ایک عوامی آواز کو دبانا نہیں بلکہ عوام کو ان کے حق نمائندگی سے محروم کرنا ہے، متعدد ارکان بشمول وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب، کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں سے جو مسئلہ ابھرتا ہے وہ جدید جمہوریت کی بنیادوں یا جڑوں سے تعلق رکھتا ہے، کیا منتخب عوامی نمائندوں کو سپیکر یا الیکشن کمیشن منتخب ایوانوں سے نا اہل کر سکتے ہیں جس پر میرا جواب ’’نا‘‘ ہے۔رولنگ میں کہا گیا کہ درخواست گزاران نے آئینی حلف سمیت سنگین قانونی اور آئینی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے ہیںتاہم ان خلاف ورزیوں کو پہلے کسی مجاز عدالت یا ٹربیونل میں ثابت کرنا ضروری ہے، اس کے بعد ہی میں یہ فیصلہ کر سکوں گا کہ آیا آئین کے آرٹیکل (2) 63کے تحت نا اہلی کا سوال پیدا ہوا ہے، اور کیا اس معاملے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنا چاہیے۔میں درخواست گزاروں کا پانامہ پیپرز کیس اور ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار (آرٹیکل 199 اور (3)184کے تحت)کے ذریعے منتخب اراکین پارلیمنٹ کی نا اہلی سے متعلق عدالتی نظائر پر انحصار آئینی اور جمہوری وجوہات کی بنا ء پر مسترد کرتا ہوں،ایک منتخب ایوان صرف قانون سازی کا ادارہ نہیں ہوتا، یہ عوام کی آواز اور ان کے اعتماد کا مظہر ہوتا ہے، اس آواز کو عدالتی فیصلہ کے بغیر خاموش کرنا عوامی حق نمائندگی کے اصول کی توہین کے مترادف ہوگا۔ رولنگ میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار مجاز عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سپیکر سے رجوع کر سکتے ہیں، معاملہ ایوان کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے جان بوجھ کر کی گئی پر تشدد اور منظم خلل سے متعلق ہے، متعدد اراکین نے چار الگ الگ درخواستیں دائر کیں، درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ ایوان کی کارروائیوں میں یہ قصداًخلل اور سپیکر کی رولنگ کی خلاف ورزی آئینی حلف کی توہین ہے اور یہ آئین کے آرٹیکل 62 میں درج آئینی اہلیت کے منافی ہے۔ رولنگ میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے اٹھائے گئے مسائل آئینی اور سیاسی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، درخواست گزاروں نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر انحصار کیا ہے۔بعد ازاں صحافیوں سے ملاقات کرنے کے بعد چیف وہپ رانا ارشد نے سپیکر کو بتایا کہ صحافیوں نے بتایا ہے کہ تھانہ شاہدرہ میں چند صحافیوں پر مقدمہ درج کرکے تشدد کیا گیا، تھانہ ڈیفنس سی میں کرائم رپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، صحافی ڈی آئی جی لاہور کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ارشد انصاری،خواجہ نصیر اور عدنان شیخ کی قیادت میں وفد آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے تاکہ مسئلہ حل کیاجائے جس کے عد صحافیوں نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان نے سکولز ایجوکیشن سے متعلق سوالوں کے جوابات دئیے۔ اجلاس میں حکومتی رکن ذوالفقار علی شاہ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے اسمبلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کے ذریعے زرعی انکم ٹیکس کی شرح مقرر کرنے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کردی۔ حکومتی رکن ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ اس ایوان نے زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 پاس کیاتھا جس میں قائمہ کمیٹی کی رائے پر ایک شق کا اضافہ کیا گیا جس کے تحت حکومت پنجاب زرعی انکم ٹیکس کی شرح کیلئے رولز بنائے گی اور اس کی شرح طے کرکے بجٹ کے ساتھ اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفیکیشن نمبری 148/2025 کے تحت زرعی انکم ٹیکس کی شرح مقرر کردی اور اس کی اسمبلی سے منظوری بھی نہیں لی گئی، یہ اس اسمبلی کے استحقاق کی توہین ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ذوالفقار شاہ نے بالکل ٹھیک کہا یہ اس اسمبلی کے استحقاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور خالد محمود رانجھا اس پر فوری رپورٹ منگوا کر ایوان کو آگاہ کریں وگرنہ میں اس پر رولنگ دے کر کمیٹی بنائوں گا۔ سپیکر نے کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ کوئی بیوروکریٹ اسمبلی کے ڈیلی گیٹڈ قانون سازی کا حق استعمال کرے، آئین کے آرٹیکل 77کے تحت کوئی بھی ٹیکس لگانے کا اختیار قومی یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے، احمر رشید بھٹی نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے یہ ٹیکس لگا کر اسمبلی کے اختیارات پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میں اس واقعہ پر شدید تحفظات کااظہار کرتا ہوں اور آج ہی اس پر رپورٹ منگوائوں گا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی نے عالمی یوم جمہوریت کی مناسبت سے اظہار خیال کیا ۔اجلاس میں حکومتی رکن خالد محمود رانجھانے دی پنجاب لوکم ہائرنگ بل 2025 پیش کردیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر کے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ اجلاس میں امن و امان پر بھی عام بحث کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.