
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کواو آئی سی سمیت دیگر سفارتی کثیر جہتی فورمز پر بھی پاکستان کی طرف سے بھرپور سفارتی حمایت کی یقین دہانی دنیا بھر کے مسلمان علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ اسرائیل کی غیر قانونی و بہیمانہ جارحیت کے خلاف ایک آواز ہیں، گفتگو
پیر 15 ستمبر 2025 22:05
(جاری ہے)
وزیرِاعظم نے اسرائیلی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مشرقِ وسطی میں قیامِ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا۔
وزیرِ اعظم نے اس نازک گھڑی میں امت مسلمہ کو متحد کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جرت مندانہ اور بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔ اس سلسلہ میں وزیرِاعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی طرف سے بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھرپور سفارتی حمایت کا یقین دلایا جس میں پاکستان اس وقت غیر مستقل رکن ہے، اس کے علاوہ او آئی سی سمیت تمام دوسرے سفارتی کثیر جہتی فورمز پر بھی پاکستان کی طرف سے بھرپور سفارتی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد اس امر کا واضح پیغام ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل کی غیر قانونی اور بہیمانہ جارحیت ،جو علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے کے خلاف ایک آواز ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں بھرپور حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ وزیرِ اعظم کے رواں ہفتے کے آخر میں سرکاری دورہ ریاض کے منتظر ہیں جس سے دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر جامع بات چیت کا اہم موقع ملے گا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اس نازک وقت میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کے فورم پر پاکستان کی بھرپور سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی قیادت کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
-
سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،2 ملزمان ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار
-
اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے،وزیربلدیات سندھ
-
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
-
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
میلسی، ہیڈ سائفن پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی
-
کراچی میں شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر لوٹ آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.