وزیراعظم سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

منگل 16 ستمبر 2025 22:10

وزیراعظم سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان بحریہ کے پیشہ ورانہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے معرکہئ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت، قومی سلامتی کے تحفظ اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ایڈمرل نوید اشرف نے وزیراعظم کو بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور آپریشنل صلاحیتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور مادرِ وطن کے دفاع میں لازوال قربانیوں کو سراہا۔