
قومی پیغام امن کمیٹی میں اقلیتوں کی شمولیت انتہائی احسن اقدام ہے، امن کے لئے قرآن کریم میں جو اصول بتائے گئے ہیں ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے مقررین کا خطاب
منگل 16 ستمبر 2025 22:20
(جاری ہے)
کمیٹی کے اقلیتی رکن رجیش کمار نے کہا کہ سب سے پہلے میں وزیراعظم اور ان کی حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جس میں ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کی نمائندگی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس کمیٹی کا نوٹیفیکیشن ہوا تو اس وقت ہماری ہندو برادری نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ، 9 مئی کو جب ہندوستان نے حملہ کیا تو ہم نے اپنے مندروں میں اعلان کیا کہ ہم پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریت کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کا کردار پاکستان بنانے سے لے کر اب تک شامل حال ہے، ہندو برادری کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہندو برادری نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبر کو دیوالی کا تہوار ہونا ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس کمیٹی کے تحت اسلام آباد میں ایک دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے جس میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوں تا کہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ یہ عیدیں اور اس طرح کے دیگر تہوار ہم سب کے ہیں، ہمارے عقیدے اور مذاہب بعد میں ہیں پہلے ہم پاکستانی ہیں۔ شیخ الحدیث و قرآن مولانا محمد طیب پنج پیری نے کہا کہ ہمارے ملک میں دو چیزوں کی ضرورت ہے پہلی کہ امن ہو اور دوسرا قانون پر عملدرآمد ہو، قانون پر عملدرآمد بہت ضروری ہے، امن کے لئے قرآن کریم میں جو اصول بتائے گئے ہیں ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی ہمارے لئے نئی نہیں ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مساجد کے ساتھ ساتھ چرچز بھی دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کہ ہم سب برابر کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواداری کی فضا کو بڑھائیں گے تو امن قائم ہو گا، ہم نے ہمیشہ پاکستان میں رواداری کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے لئے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہم امن کے قیام کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ ملک اللہ کی نعمت ہے اور ہم سب کا ہے، اللہ تعالیٰ نے 27 رمضان المبارک شب قدر کو پاکستان عطا کیا، اگر کوئی اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم اس کے لئے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مسلم و غیر مسلم مل کر کام کریں گے تو کوئی بھی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاک فوج کا کردار ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ رسول اکرمﷺ کا میثاق مدینہ مسلم و غیر مسلموں کے لئے انسانیت کا سب سے پہلا معاہدہ ہے جس میں مسلم و غیر مسلموں سب کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی پوری انسانیت پاکستان کے لئے بنائی گئی ہے، اس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو شامل کرنا احسن اقدام ہے۔ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اطلاعات سمیت تمام کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اس کمیٹی میں شامل کیا گیا، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں مضبوط طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، اس کے بعد دشمن حسد کا شکار ہو چکا ہے، دشمن ہمیں منتشر اور ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش کر رہا ہے، اس کے تناظر میں اس کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، انشاء اللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، ہم ریاست پاکستان کو کسی طور پر کمزور نہیں ہونے دیں گے، علماء ملک میں یکجہتی کی فضاء قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ پیر نقیب الرحمان نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، ملک میں امن و ہم آہنگی کی فضاء قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی میں اقلیتوں کی شمولیت انتہائی احسن اقدام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی اور ڈائریکٹر جنرل انٹرل پبلسٹی عاشق شیخ نے بھی اظہار خیال کیا۔\932مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.