
پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8وکٹوں سے ہرادیا
بدھ 17 ستمبر 2025 00:20
(جاری ہے)
اس سے قبل یہ ریکارڈ 143رنز کا تھا جس میں سدرہ امین اور بسمہ معروف شریک تھیں۔
منیبہ علی نے اپنے 50ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچویں نصف سنچری سکور کرتے ہوئے 11چوکوں کی مدد سے76رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 150گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے121رنز سکور کیے اور وہ ناٹ آوٹ رہیں ۔ یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 ویں سنچری ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے دو ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی تیسری بیٹر ہیں۔عالیہ ریاض نے 5چوکوں کی مدد سے 33رنز کی اننگز کھیلی اور سدرہ امین کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 68رنز کا اضافہ کیا۔کپتان فاطمہ ثنا 3رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔ نتالیہ پرویز5رنز پر ناٹ آوٹ رہیں۔جنوبی افریقہ کی طرف سے آیابونگا کھاکا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کی اننگز میں کپتان وولوارٹ 4رنز بناکر سعدیہ اقبال کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔ سونے لوز کو 30رنز پر رامین شمیم نے آوٹ کردیا جس کے بعد تیزمین برٹس اور ماریزان کیپ نے216رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو ممکن بنادیا۔یہ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ کی ریکارڈ شراکت بھی ہے۔برٹس 9 چوکوں کی مدد سے 101رنز بناکر ناٹ آوٹ رہیں۔ یہ ان کی پانچویں سنچری ہے۔کیپ نے 13چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے کریئر بیسٹ 121رنز سکور کیے اور نان آوٹ رہیں۔یہ ان کی چوتھی سنچری ہے،سیریز کے اگلے دو ون ڈے انٹرنیشنل لاہور میں 19اور 22ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
-
بھارتی کپتان نے گھٹیا پن کی حد کردی ، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
-
کرکٹ میچز اورایشیاء کپ کے تناظر میں لاہور پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون
-
پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ، آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
-
مسعود جان ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں نیپال کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے
-
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 19 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا
-
پہلے خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز نیپال سے کولمبو منتقل
-
برازیلین فٹبال کلب بوٹا فگو کو بڑا دھچکا، گول کیپر نیٹو انجری کے باعث باقی سیزن سے باہر
-
ریٹائرمنٹ کے بعد سیڑھیاں چڑھنے پربھی سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
کرکٹ کے قوانین میں کہیں نہیں لکھا کہ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے
-
سلمان علی آغا بھارت کیخلاف میچ جیت کر فتح پاک فوج کے نام کردیں، مشورے ملنے لگے
-
ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا‘ پی سی بی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.