Live Updates

مشکل وقت میں کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے‘چودھری پرویز الٰہی

بدھ 17 ستمبر 2025 17:04

مشکل وقت میں کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے‘چودھری پرویز الٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق ڈپٹی وزیر اعظم ، سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے میاں علی کامران اور دیگر نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ کارکن جو آزمائش کی گھڑی میں عمران خان کے شانہ بشانہ ڈٹے رہے، دراصل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خدمت خلق کے جذبے کو جاری رکھتے ہوئے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصل طاقت اس کے مخلص کارکن ہیں جو ہر کڑے وقت میں اپنے قائد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے۔میاں علی کامران نے بھی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کارکنوں کی صفوں میں اتحاد اور خدمت کا جذبہ قائم رکھا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات