Live Updates

قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر، مستقبل کی روشنی انہی سے وابستہ ہے،سیدسرفرازعلی

بدھ 17 ستمبر 2025 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ضلع وسطی کے چیئرمین بزنس فورم، سید سرفراز علی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور مظلوم طبقات کی آواز بلند کی ہے۔ آج کے مشکل حالات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نہ صرف نوجوان نسل کی نمائندگی کررہے ہیں بلکہ وہ ملک کو جدید اور ترقی یافتہ راہوں پر گامزن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، یہ وہ جماعت ہے جس نے عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھا اور ہر موقع پر جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی وسطی بزنس فورم کے وائس چیئرمین محمد عاصم سمیت دیگر عہدیداران سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک کے ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین بزنس فورم ضلعی وسطی محمد عاصم کاکہنا تھاکہ سندھ حکومت نے ہرحال میں عوامی جان و مال کے تحفظ یقینی بنایاہے،سندھ کی عوام ہرقسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے پییپلزپارٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام کا اعتماد نسل درنسل پیپلزپارٹی کے ساتھ جڑاہے۔گزشتہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد بھی تقسیم کیں ہیں جواس بات کی دلیل ہے کہ پیپلزپارٹی ہی سندھ کی عوام کی خیرخواہ ہے اور یہ کہ ہم خالی نعروں پرنہیں بلکہ عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔

جبکہ سید سرفراز علی نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور ورکروں کوکسی بھی قسم کی وزارتوں یاعہدوں کی لالچ نہیں بلکہ انہیں عوام کی خدمت سے سروکار ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات