
علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
متعلقہ پولیس اہلکاروں کی مبینہ پشت پناہی سے حملہ آور فرار ہوئی، درخواست میں موقف
بدھ 17 ستمبر 2025 20:15
(جاری ہے)
عدالت سے استدعا کی گئی کہ حملہ آور خاتون، اس کے سہولت کاروں اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
دوسری درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ غفور انجم اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سبطین انہیں ہراساں کرتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز اپنی تقاریر میں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ ’عمران خان میرے کنٹرول میں ہے‘۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کو روزانہ 22 گھنٹے آئیسولیشن میں رکھا جاتا ہے، سیل میں بجلی بند رہتی ہے، اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات اور سیکیورٹی دی جائے۔درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، اور انہیں گرفتار کر کے رات گئے ویران جگہوں پر چھوڑا جاتا ہے، جو کہ ایک سنگین سیکیورٹی رسک ہے۔درخواست میں اے ایس پی زینب، ایس ایچ او اعزاز، ایس ایچ او ثاقب، اور جیل چوکی انچارج سب انسپکٹر سلیم کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی۔سماعت کے دوران، سرکاری پراسیکیوٹر نے دونوں درخواستوں کو عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر کا مؤقف تھا کہ جیل سے متعلق شکایات کے لیے متعلقہ فورمز اور ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اورسعودی عرب کے مابین طے پانے والاتاریخی معاہدہ دونوں برادرممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہے ، شیخ آفتاب احمد
-
لاہور‘ 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے رپورٹ جاری
-
جلال پور پیروالا‘ موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
-
گوجرانوالہ، سانحہ 9 مئی کے سزا یافتہ قیدی کا جیل میں انتقال
-
سکھر‘ بااثر وڈیرے کا جانور پر بدترین تشدد، مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی
-
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خفیہ شرائط نہیں، خواجہ آصف
-
پاکستان ،سعودی عرب دفاعی معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے،کسی تیسرے ملک کیلئے خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہو گا،دفتر خارجہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرمظفر گڑھ کے بیت ملاں والی اور عظمت پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم
-
حرمین شریفین کے محافظ کی حیثیت سے جو عالمی عزت اور وقار حاصل ہوا ،پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ،تہمینہ دولتانہ
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم پہنچائی جائیں‘سردار سلیم حیدر خان
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سےجماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.