Live Updates

خیبرپختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں سیلاب سے 63 ارب روپے سے زائد کا نقصان

پنجاب اور سندھ میں سیلابی پانی اترنے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا

جمعرات 18 ستمبر 2025 03:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان کے 3 علاقوں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب سی63 ارب 79 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تعمیر نو کی سرگرمیوں کیلئے 44 ارب 47 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

صوبائی رپورٹ کے مطابق یہ نقصانات 22 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی ہیں، فصلوں، مویشیوں اور مکانات کی تباہی سے 17 ارب 89 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے دیگر نقصانات کا اندازہ 45 ارب 90 کروڑ روپے لگایا گیا۔ پنجاب اور سندھ میں سیلابی پانی اترنے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، سیلاب سے نقصانات کا حتمی تخمینہ عالمی اداروں کی مدد سے لگایا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات