Live Updates

ٍ48ویں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)کے تربیتی افسران کا محکمہ لائیوسٹاک کا تربیتی دورہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری آفیسرز کے ایک وفد کا ڈائریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فیصل ظہور کی سربراہی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS)، لاہور کا دورہ کیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب، احمد عزیز تارڑ اور وائس چانسلر یو وی اے ایس پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد یونس نے وفد کا پرجوش خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر وفد کو محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی جس میں سیلاب سے پہلے کی تیاریوں، سیلاب کے دوران ہنگامی اقدامات اور بعد از سیلاب بحالی کے حوالے سے محکمہ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ بریفنگ میں محکمہ کے فعال کردار کو اجاگر کیا گیا جس کے ذریعے مویشیوں کے اثاثوں کو محفوظ بنانے اور کاشتکار برادری کی مدد کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں حالیہ سلابی صورتحال میں محکمہ لائیو سٹاک کی حکمت عملی اور مویشی پال حضرات کو دی جانے والی خدمات جن میں فلڈ ریلیف کیمپس ،ویکسینیشن، علاج معالجہ اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے ذریعے جانوروں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فرامی ،ونڈے اور چارے کی فراہمی کے بارے میں بتایا گیا۔دورے کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے وفد کو سووینئر پیش کیے گئے جبکہ ڈائریکٹر (PAS) ڈاکٹر فیصل ظہور نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کو بھی یادگاری تحفہ پیش کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات