Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاںجاری، فری میڈیکل کیمپس قائم

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں مشترکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دریائے ستلج کے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے ہیں جہاں سیلاب زدگان کو علاج اور ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ، فوجی اہلکار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کی دیگر ضروریات پوری کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور جاری ریسکیو آپریشن اور طبی امداد کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنے کام میں مصروف رہیں گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات