ج*گلوبل صمود فلو ٹیلا فلسطینیوں کے دکھوں کا مداوا ہے :جے یو آئی ( س)

۱قافلے کا مقصد اسرائیلی مظالم کا حصار توڑنا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مظلومین کی حمایت یقینی بنانا ہے لله*جے یو آئی قا فلے کی نہ صرف حمایت بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قا فلے کوغیر مشروط نمائندہ قرار دے

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ گلوبل صمود فلو ٹیلا فلسطینیوں کے دکھوں کا مداوا ہے، جمعیت علما اسلام نہ صرف اس قافلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے بلکہ حکومت سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ اسے غیر مشروط نمائندہ قرار دیا جائے، تاکہ فلسطینی کم از کم یہ ادراک کر سکیں کہ اہلیانِ پاکستان کے دل ان کے ساتھ دھڑک رہے ہیں،یہ قافلہ خاص طور پر غزہ کے مظلوموں کی مالی مدد اور اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ختم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے دنیا کے چالیس سے زائد ممالک کے نمائندے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمان اور غیر مسلم، اس قافلے میں شامل ہیں اور مزید افراد بھی شامل ہو رہے ہیں۔اللہ تعالی ان کے محفوظ سفر کو یقینی بنائے انہیں غزہ پہنچنے اور واپس اپنے اپنے ممالک واپسی میں آسانیاں عطا فرمائے اور اس کار خیر میں ان کی مدد فرمائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ قافلہ نہ صرف فلسطینیوں کی مالی مدد فراہم کرے گا بلکہ عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حق میں شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔ اس طرح کے اقدامات انسانی ہمدردی بھائی چارے اور انصاف کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں