Live Updates

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب

یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادر وطن کیلئے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے،ہائی کمشنرڈاکٹرفیصل

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادرِ وطن کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یومِ دفاع کی تقریب کے موقع پر کیا، جس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا، تقریب کے دوران ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ موجود تھا۔اپنے کلیدی خطاب میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وطنِ عزیز کے شہدا اور بہادر بیٹوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، خاص طور پر کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد جس کا اختتام معرکہ حق پر ہوا۔

تقریب میں عہد کیا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر وطنِ عزیز کے خلاف مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور پاکستان کی خودمختاری کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے متحد ہے۔تقریب میں پاکستان کے امن و خوش حالی، شہدا، ہیروز اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات