رحیم یار خان،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء چوہدری محمد جعفر اقبال سے چوہدری محمد اظہر جمیل کی وفد کے ہمراہ ملاقات

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:00

+رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال سے ضلعی صدر مرکزی انجمن میلادِ مصطفی ﷺ چوہدری محمد اظہر جمیل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری اظہر جمیل نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے بارہ روزہ کامیاب پروگرام کی تفصیلات پیش کیں۔

چوہدری محمد جعفر اقبال نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر چوہدری اظہر جمیل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میلادِ مصطفی ? کے پروگراموں سے معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی قیادت میں رحیم یار خان سمیت پورے صوبے میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جو مسلم لیگ (ن) کی عوام دوستی کا عملی ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے وڑن کے تحت رحیم یار خان کو ایک مثالی شہر بنایا جائے گا، جہاں شہریوں کو بنیادی سہولیات، روزگار کے مواقع اور جدید سہولتوں سے مزین ماحول فراہم کیا جائے گا۔

چوہدری جعفر اقبال نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد مرکزی دفتر انجمن میلاد مصطفی ? کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری محمد اظہر جمیل نے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی خدمات اور قیادت نہ صرف پارٹی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کی بھی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے ضلع رحیم یار خان کی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوچکا ہے۔اس موقع پر چوہدری منیراحمد،شیخ احمد،چوہدری شوکت علی ودیگرموجودتھی