9رحیم یارخان،ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالے موٹرسائیکل سوار کا ساتھیوں کی مدد سے پٹرولنگ ہائی وے پولیس پر حملہ،ملزم سب انسپکٹر کا بیٹا،مقدمہ درج،تین ملزمان گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:30

5 رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء)ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالے موٹرسائیکل سوار کا ساتھیوں کی مدد سے پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اوراہلکاروں پر حملہ‘ تشدد‘ سرکاری گاڑی توڑ پھوڑ ڈالی‘ ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالا ملزم ریٹائر سب انسپکٹر کا بیٹا نکلا‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا اہلکاروں پر تشدد کے خلاف نوٹس‘ مقدمہ درج کرکے تین ملزمان گرفتارکرلئے۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی میتلا کااسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود احمد اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجودتھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار نقاب پوش کومشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار نقاب پوش فرار ہوگیا۔ تاہم تعاقب کرتے ہوئے چوکی اہلکار شہر کی حدود میں داخل ہوئے تو ملزم فہد جوکہ ریٹائر سب انسپکٹر رمضان جانی کا بیٹا ہے‘ نے رشتہ دارساتھیوں کی مدد سے تعاقب کرنے والے پٹرولنگ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اوراہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے انہیں بدترین تشدد کانشانہ بنایا اور سرکاری گاڑی توڑ پھوڑ ڈالی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر منت سماجت کرکے جان چھڑوائی۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو گرفتارکرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے فہد رمضان سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی