Live Updates

حکومت سیلاب متاثرین کیلئے مشترکہ پیکیج کا اعلان کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کیلئے مشترکہ طو رپر پیکج کا اعلان کرنا چاہیے ،حکومت مالیاتی اداروں کوسیلاب سے متاثر ہ کسانوں اور تاجروں کے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کیلئے قائل کرے۔ اپنے دفتر میں لاہور تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اشرف بھٹی نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جس وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اس سے معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی تمام تر توجہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی پر مرکوز کریںاور انہیںآئندہ موسم سرما سے قبل اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت الگ الگ کی بجائے مشترکہ طور پر پیکج دیں اور اس کا حجم اتنا ہونا چاہیے جس سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ اور انہیں دوبارہ پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے ۔ حکومت پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر سے بھی مدد طلب کرے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات