Live Updates

شہری علاقوں میں گرین بیلٹس کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

اتوار 21 ستمبر 2025 15:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ضلع بھر بالخصوص شہری علاقوں میں گرین بیلٹس کو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے جس کی بحالی اور خوبصورتی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور بھرپور شجرکاری کی جائے گی جس میں سول سوسائٹی بھی بھرپور حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین گرین پاکستان کے ایوارڈ یافتہ قومی چیمپئن اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اشفاق نذر،سینئر نائب صدر و مقامی صنعت کار ر شیخ جواد اصغر آنند سے تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔سماجی راہنماؤں نے کہا کہ شہر اقبال کو خوبصورت بنانے کیلئے نہ صرف ہم بلکہ تمام غیرسرکاری رفاہی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر محنت،لگن سے اپنا کرداد ادا کرینگے سیالکوٹ کے شہریوں نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے بے شمار کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور آب بارشوں اور سیلاب سے متاثرین علاقوں کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات