Live Updates

حکمران عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں‘ مسرت جمشید چیمہ

قید میں ہونے کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست کا محور ہیں ‘ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

اتوار 21 ستمبر 2025 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمزور کرنے اور توڑنے کیلئے ہر حربہ آزمایا جا چکا ہے ، ان کی اہلیہ بشری بی بی جن کا سیاست سے کسی طرح کا تعلق نہیں انہیں بھی جیل میں طرح طرح کی اذیتیں دی جارہی ہیں ،حکمران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمران اقتدار اور طاقت کے بل بوتے پر سیاست سے متعلقہ بنے ہوئے ہیں جبکہ جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان آج بھی پاکستان کی سیاست کا محور ہیں اور پاکستان کی سیاست ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے خاندان نے ملک و قوم کے لئے جو لازوال قربانیاں پیش کی ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں ، پاکستانی قوم ہرگز نا امید نہیں اور ان شااللہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ملک میں حقیقی جمہوریت اور حقیقی آزادی کا بول بالا ہوگا ،بیساکھیوں کے سہارے سیاست کرنے والا حکمران ٹولہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات